اشرف غنی کے قریبی ساتھی عبد اللہ عبداللہ نے صدر اشرف غنی کے ملک چھوڑنے کی تصدیق کر دی 

Afghanistan,Kabul,US Forces,Afghan Peace Process,Abdullah Abdullah

دوحہ : افغان مصالحتی کونسل کے سربراہ اور اشرف غنی کے قریبی سمجھے جانے والے عبداللہ عبداللہ بھی سابق صدر اشرف غنی کیخلاف زہر اگلنے لگے ،عبداللہ عبداللہ کا کہنا ہے سابق صدراشرف غنی عوام کوبرےحال میں چھوڑکرچلےگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق اشرف غنی کے سب سے قریبی سمجھے جانے والے ساتھی عبد اللہ عبداللہ نے بھی اشرف غنی کے ملک چھوڑنے کی تصدیق کر دی ،انہوں نے کہا عوام پر سکون رہیں ،اللہ تعالیٰ سابق صدر اشرف غنی کا محاسبہ کرے گا ۔

ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے اشرف غنی کے ملک چھوڑنے کی تصدیق کرتے ہوئے اشرف غنی کیساتھ سابق صدر کا لفظ استعمال کیا ،اپنے ویڈیوبیان میں عبد اللہ عبداللہ کا کہنا تھا کہ طالبان کابل میں داخل ہونے سے قبل مذاکرات کیلئے مزید وقت دیں تاکہ پر امن اقتدار کی منتقلی کا عمل مکمل ہو سکے ۔