غنی کا فرار، افغانستان میں کوارڈینیشن کونسل قائم

غنی کا فرار، افغانستان میں کوارڈینیشن کونسل قائم
سورس: فائل فوٹو

کابل : افغانستان میں سابق صدر اشرف غنی کے ملک سے فرار ہونے کے بعد کوارڈینیشن کونسل قائم کردی گئی ہے۔ 

افغان میڈیا کے مطابق کونسل میں سابق صدر حامد کرزئی ، ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ اور گلبدین حکمت یار شامل ہیں۔کونسل پر امن انتقال اقتدار کو یقینی بنائے گی۔

افغان کوارڈینیشن کونسل نے طالبان اور افغان فورسز پر زور دیا ہے کہ وہ جنگ سے گریز کریں گے۔

واضح رہے کہ طالبان نے آج کابل سمیت پورے افغانستان پر قبضہ کرلیا ہے۔ افغان صدر اشرف غنی  اور ان کے ساتھی پڑوسی ملک تاجکستان فرار ہوگئے ہیں۔