پی آئی اے نے کابل کے لیے پروازیں بڑھادیں

پی آئی اے نے کابل کے لیے پروازیں بڑھادیں
سورس: فائل فوٹو

کابل : افغانستان میں طالبان کے برسراقتدار آنے کے بعد  پی آئی اے نے کابل کے آپریشن مزید اضافہ  کر دیا ہے پی آئی اے کی کل  3 پروازیں کابل جائیں گی 

 نیو نیوز کے مطابق تین پروازوں کے ذریعے مجموعی طور پر 900 کے قریب پاکستانیوں اور دیگر غیر ملکیوں کا کابل سے انخلا کیا جائے گا ۔ پروازیں پی آئی اے کے سب سے بڑے جہاز بوئنگ 777 سے آپریٹ ہوں گی ۔ پی آئی اے نے پاکستانی وزارت خارجہ کے توسط سے مزید خصوصی پروازوں کی اجازت بھی مانگ لی ہے۔ 

ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ کئی ملکوں کے سفارت خانوں، بین القوامی کمپنیوں اور خبر رساں اداروں کی مدد کیلئے ان سے رابطے میں ہے۔  پی آئی اے کا کابل میں عملہ فعال پے اور بہادری و قومی جذبے سے سرشار اپنا کام انجام دے رہا ہے۔ 

ترجمان کے مطابق پی آئی اے کا مقامی عملہ پاکستانی سفارت خانے کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کام کررہا ہے۔  تمام پاکستانی شہریوں سے التماس ہے کہ وہ پروازوں پر آنے کیلئے فوری طور پر پاکستانی سفارت خانے یا پی آئی اے کے کابل میں موجود عملے سے رابطہ کریں۔