کابل چھوڑنے کے بعد اشرف غنی کا پہلا بیان

Afghanistan,Kabul,US Forces,Afghan Peace Process,Ashraf Ghani

کابل چھوڑنے کے بعد سابق صدر اشرف غنی کا پہلا بیان سامنے آگیا ،اشرف غنی کا کہنا ہے کہ خونی سیلاب روکنے کیلئے افغانستان چھوڑا ۔

سابق افغان صدر اشرف غنی کا کہنا تھا  اگر میں ملک میں رہتا تو لاتعداد محب وطن شہری شہید ہو جاتے اور کابل تباہ ‏ہو جاتا، بڑی انسانی تباہی ہوتی،اشرف غنی نے کہا کہ میں نے افغانستان کے تحفظ اور دیکھ بھال کے لیے 20 سال وقف کیے ہیں ‏اپنے پیارے ملک کو چھوڑنے کا مشکل فیصلہ کیا ہے۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان کی کابل کی طرف تیزی سے بڑھتی پیش قدمی کا سن کر  افغان سابق صدر اشرف غنی فوری طور پر ملک چھوڑ کر فرار ہو گئے ،جس کے بعد افغان قائم مقام وزیر دفاع بسم اللہ محمدی نے اشرف غنی سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ اشرف غنی نے ہمارے ہاتھ پیٹھ پر باندھ وطن کو غیر ملکی کے ہاتھوں بیچ دیا تھا ۔

واضح رہے اس وقت افغا ن طالبان کابل میں موجود صدارتی محل کے اندر داخل ہو چکے ہیں ،جہاں وہ غیر ملکی میڈیا کےنمائندوں کیساتھ پریس کانفرنس کرتے دکھائی دئیے ہیں ۔