انٹربینک میں ڈالر 213 روپے کا ہو گیا

انٹربینک میں ڈالر 213 روپے کا ہو گیا

لاہور: امریکی ڈالر کی قدر میں تاریخی اضافے کے بعد اب مسلسل گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے اور اس کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ مستحکم ہوتا جا رہا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق آج صبح کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں امریکی ڈالر 2 روپے 49 پیسے سستا ہونے کے بعد 213 روپے کا ہو گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 213 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ 

دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے اور 100 انڈیکس 330 پوائنٹس اضافے کے بعد 43 ہزار 187 ہو گیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں