عمران خان این اے 239 کراچی سے ضمنی انتخاب لڑیں گے

عمران خان این اے 239 کراچی سے ضمنی انتخاب لڑیں گے

کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 239 کراچی سے ضمنی انتخاب لڑیں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 239 کے ضمنی انتخابات کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق اکرم چیمہ عمران خان کے کورنگ امیدوار ہوں گے جو 2018ءکے انتخابات میں اس نشست پر کامیاب ہوئے تھے۔ 

دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے اس حلقے سے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے امیدوار محمد رمضان کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کر لئے ہیں۔ 

الیکشن کمیشن کی جانب سے این اے 239 میں آزاد امیدوار محمد طارق اور مشتاق احمد کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کر لئے گئے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں