عوام کیلئے جشن آزادی کا تحفہ ، پٹرول 18 روپے سستا؟ 

عوام کیلئے جشن آزادی کا تحفہ ، پٹرول 18 روپے سستا؟ 
سورس: File

اسلام آباد: وزیراعظم کی منظوری کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج کیا جا رہا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 سے 18 روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے معاملے پر وزیراعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان آج کیا جائیگا۔ ذرائع پٹرولیم کا کہنا ہے کہ اوگرا دو دن پہلے ورکنگ حکومت کو بھجوا چکا ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 سے 18 روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے۔حکومت دو مختلف آپشنز پر غور کر رہی ہے اگر پٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں اضافہ کیا تو 8 روپے تیل سستا کیا جائیگا اگر لیوی نہ بڑھایا تو پٹرول 18 روپے فی لٹر تک سستا ہو سکتا ہے۔

ذرائع پیٹرولیم کے مطابق ڈیزل 6 سے 7 روپے فی لٹر تک سستا ہونے کا امکان ہے۔لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں 3 روپے فی لٹر تک کمی ہو سکتی ہے۔ گزشتہ پندرہ دن میں ڈالر کی قدر میں 28 روپے تک کمی ہوئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں ڈالر سے لنک ہیں ۔وزیراعظم آج پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی حتمی منظوری دینگے۔ 

مصنف کے بارے میں