معیشت بہتری کی گامزن ،روپیہ مزید تگڑا، ڈالر 180 تک آئے گا : معاشی ماہرین  

معیشت بہتری کی گامزن ،روپیہ مزید تگڑا، ڈالر 180 تک آئے گا : معاشی ماہرین  
سورس: File

کراچی: معیشت بہتری کی  طرف گامزن ہونے لگی ہے۔ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید کم ہوگیا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر ڈیڑھ  روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں تین روپے سستا ہوا۔ 

نیو نیوز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر میں اتار چڑھاؤ ہے ۔ کاروباری ہفتے  کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 51 پیسے کم ہوا۔ انٹر بینک میں ڈالر 213 روپے 98 پیسے پر بند  ہے۔ جمعہ کو ڈالر 215 روپے 49 پیسے پر بند ہوا تھا۔ 

  

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے سستا ہوکر 210 روپے کا ہوگیا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 6 روپے سستاہوکر 213 روپے تک گرگیا ۔ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ 4 روپے سستاہوکر 256 روپے تک گرگیا ۔ امارتی درہم 1 روپے سستاہوکر 57.20 روپے ہوگیا ۔ سعودی ریال 60 پیسے سستاہوکر 56.10 روپے ہوگیا۔ 

ادھر پاکستان اسٹاک  مارکیٹ میں تیزی کا رجحان  رہا۔کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس   764 پوائنٹس اضافے کے ساتھ  43 ہزار 621 پر بند ہوا۔ 

واضح رہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہونے کے بعد دوست ممالک نے بھی پاکستان کو امداد دی ہے جس کی وجہ سے ڈالر کی قیمت کم ہو رہی ہے۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر 180 تک آسکتا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں