پنجاب میں خصوصی ملازمین کیلئے خوشخبری ، کنوینس الاؤنس بڑھانے کا اعلان 

پنجاب میں خصوصی ملازمین کیلئے خوشخبری ، کنوینس الاؤنس بڑھانے کا اعلان 
سورس: File

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی معذورافراد کی آواز بن گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے پنجاب کے تمام اداروں میں نابینا، گونگے وبہرے اور دیگرمعذوری میں مبتلا ملازمین کے لئے کنوینس الاؤنس بڑھانے کا اعلان کر دیا ۔پنجاب حکومت معذور افراد کو 10 ہزار روپے ماہانہ کنوینس الاؤنس دے گی۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کا معذورافراد کی پوسٹوں کو اپ گریڈ کرنے کا بھی اعلان کیا۔ 

وزیر اعلی پنجاب  کی جانب سے سپیشل افراد کے لئے خصوصی اعلان  کردیا گیا ۔ معذورافراد کیلئے 664 خالی آسامیوں پر فی الفور بھرتی کا اعلان جبکہ خالی آسامیوں پر معذورافراد کی بھرتی کا عمل فی الفور شروع  کرنے کے احکامات دیتے ہوئے ۔ 

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے محکمہ سپیشل ایجوکیشن کو آج ہی سمری وزیراعلیٰ آفس بھجوانے کی ہدایت کردی ۔چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ یہ ثواب کا کام ہے اس میں ایک سکینڈ کی بھی تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔افسوس کامقام ہے کہ (ن) لیگ کی حکومت نے اپنے دور میں معذور افراد کے مسائل سے پہلو تہی کی۔

چودھری پرویز الٰہی بولے کہ آپ قوم کے بچے ہیں ۔ پنجاب حکومت آپ کے مسائل حل کریگی اور آپ کو پورا احترام دیں گے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی سے معذور افراد کے وفد نے ملاقات کی اور معذورافراد نے وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے تمام مسائل سنے اوران کے حل کیلئے فوری احکامات دئیے معذورافراد کا مسائل حل کرنے پر وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے  کہا کہ آپ ہمارے محسن ہیں۔آپ نے ہمارے لئے اپنے سابق دور میں ادارے بنائے اورآج ہمارے دیرینہ مسائل حل کیے۔پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی،سیکرٹری خزانہ اوردیگر حکام بھی اس موقع پرموجود تھے۔ 

مصنف کے بارے میں