حکومت نے بالآخر مردم شماری کرانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

حکومت نے بالآخر مردم شماری کرانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

لاہور: پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس (پی بی ایس) نے بالآخر ملک میں مردم شماری کا گزٹ نوٹی فکیشن جاری کردیا۔گزٹ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ملک میں چھٹی مردم شماری آئندہ سال مارچ اور اپریل کے ماہ میں 8 سال کی تاخیر کے بعد ہوگی۔واضح رہے کہ ہر دس سال بعد ہونے والی مردم شماری 2008 میں ہونی تھی، جو اب تک تاخیر کا شکار ہے۔

ملک میں آخری بار مردم شماری سات سال کی تاخیر کے بعد 1998 میں ہوئی تھی۔نوٹی فکیشن مردم شماری میں تاخیر پر سپریم کورٹ کی جانب سے ازخود نوٹس لینے اور مقررہ مہینوں میں کرانے کے حکم کے بعد جاری کیا گیا۔گزشتہ سال دسمبر میں وفاقی حکومت نے ڈویژنل کمشنرز کو اپنے ڈویژنز میں بطور ’ڈویژنل سینسَز کوآرڈینیٹر‘ مقرر کیا تھا۔