طبی طور پر مردہ شخص نے ہوش میں آتے ہی بتایا کہ”وہ جنت میں گیا اور۔۔۔۔۔ملا“

طبی طور پر مردہ شخص نے ہوش میں آتے ہی بتایا کہ”وہ جنت میں گیا اور۔۔۔۔۔ملا“

نیویارک: چند دنوں پہلے ایک کار حادثے میں ایک 18سالہ نوجوان اور اسکی بہن بُری طرح زخمی ہوگئے ۔ ہسپتال میں بہن تو بچ گئی لیکن اس کا اٹھارہ سالہ بھائی کیری ووڈ کو ڈاکٹروں نے طبی طور پر مردہ قرار دے دیا اور اسکی میت گھر لے جانے کی اجازت دے دی ۔مگر گھر لے جانے سے چند لمحے پہلے کیرووڈ ہوش میں آگیا ۔ہسپتال کے ڈاکٹروں کے لیے یہ ایک حیرت انگیز بات تھی ۔مگر انہوں نے اس کا علاج جاری رکھا اور گزشتہ روز اس کو صحت یاب ہونے پر ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا۔ کیر ی ووڈ کا کہناہے کہ وہ اصل میں مر چکا تھا ۔اس نے بتایا کہ مرنے کے بعد” وہ جنت میں گیا ،اپنے وہ دوست جو مرچکے تھے ان سے ملاقات بھی کی ۔عجیب و غریب کھانے بھی کھائے “۔ جنت میں ایک70فٹ تک کے قد کے فرشتے سے بھی ملا۔جنت کا گیٹ تقریباََ500میل سے بھی بڑا تھا “۔ کیری ووڈ نے اس کے علاوہ بھی جنت میں پیش آجانے والے تمام واقعات کی روداد سنائی ۔اس کا کہناہے کہ اسے نہیں پتہ کہ وہ دوبارہ کیسے دنیا میں آگیا ۔ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ کیرووڈ مرا نہیں تھا اور جو اس نے دیکھا وہ ایک خواب کے سوا کچھ نہیں ہے ۔ مگر وہ اس کو اس لیئے جنت قرار دے رہا ہے کیونکہ وہ اپنے آپ کو مردہ ہی سمجھ رہا تھا ۔