چین نے جنوبی سمندر میں جدید میزائل سسٹم نصب کر دیا

چین نے جنوبی سمندر میں جدید میزائل سسٹم نصب کر دیا

فرانس:واشنگٹن کے ایک تھنک ٹینک نے خبردار کیا ہے کہ چین نے جنوبی سمند ر کے متنازعہ علاقے میں مصنوعی جزیروں پر جدیدطیاروں اور میزائلوں کو نشانہ بنانے والے جدید ہتھیار نصب کر دیئے ہیں،سٹیلائٹ سے لی گئی تصویروں کی مدد سے دیکھا جا سکتا ہے ان علاقوں میں چین کی دفاعی سرگرمیاں زور پکڑ رہی ہیں۔
چین نے ان متنازعہ علاقوں میں اب تک سات مصنوعی جزیرے تعمیر کئے ہیں،تاہم چین کا کہنا ہے کہ وہ خطے اسلحے کے انبار نہیں لگانا چاہتا لیکن سٹیلائٹ سے لی گئی تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان جزیروں میں فوجی تنصیبات کے ساتھ جنگی طیاروں کی لینڈنگ کے لیے رن وے بھی تعمیر کیا گیا ہے۔
جنوبی چین کا سمندر عالمی تجارت کے لیے انتہائی اہم راستہ ہے اور گذشتہ چند سالوں جنوبی چین کا یہ علاقہ فلپائن،برونائی،ملائیشیا اور ویتنام کے درمیان متنازعہ ہو چکا ہے ۔ جنوبی سمندر کے اس علاقے میں بین الاقوامی فوجوں کی موجودگی کی وجہ سے چین اور امریکہ کے درمیان بھی تلخی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔