توبہ استغفراللہ ، بہن نے بھائی کے لیے تمام اخلاقی حدیں پار کر دیں

توبہ استغفراللہ ، بہن نے بھائی کے لیے تمام اخلاقی حدیں پار کر دیں

میلبرن:یورپی معاشرہ کتنی اخلاقی پستی کا شکا ر ہوچکا ہے اس کا انداز ہ آئے روز منظر عام پر آنے والی خبروں سے لگایاجا سکتاہے ۔گزشتہ دنوں آسٹریلیا کے علاقے کی ایک خاتون نے اپنے ہم جنس پرست بھائی کے لیے اخلاقی حدیں پار کر لیں ۔

تفصیلات کے مطابق موصوفہ نے اپنے ہم جنس بھائی کے لیے مبعینہ ”قربانی “ دیتے ہوئے 2014میں اور 2016دسمبر میں بچوں کو جنم دیا ہے ۔رینن سٹیون کے بھائی نے اس سے خواہش ظاہر کی تھی کہ وہ بچوں کا باپ بننا چاہتاہے ۔لیکن چونکہ وہ ہم جنس پرست ہے اسلئے یہ ممکن نہیں ۔بہن نے اس کی اس بات کو شدت سے محسوس کیا اور اس نے اپنے بھائی کے بچے پیدا کرنے کی کے لیے ہاں کردی ۔

اس مقصد کے لیے ڈاکٹروں نے اس کے بھائی اور اس کے دوست کے تولیدی جرثموں لے کر ٹیسٹ ٹیوب ٹیکنالوجی کے ذریعے بہن کے پیٹ میں منتقل کیے اور اس کے بعد اس کی بہن نے گزشتہ روز ایک بچی کو جنم دیا۔ڈاکٹروں کے مطابق یہ ان کے ہسپتال میں پیش آنے والا پہلا واقعہ ہے ۔

بچی کی پیدائش کے بعد بھائی نے اپنی بہن کا شکریہ ادا کیا ۔اس کا کہناتھا کہ وہ دنیا کا خوش قسمت انسان ہے جسے ریننن جیسی بہن ملی ۔