دبئی: اگر ایک کمپنی وزٹ پر آئے شخص کو ملازمت دیتی ہے یا کوئی شخص وزٹ ویزے کی مدت کے دوران کسی کمپنی میں ملازمت حاصل کرتا ہے تو ان کا جرم برابر ہو گا۔
1980میں پاس کئے گئے قانون کی شق نمبر8کے تحتہر شخص کو قانونی تقاضے پورے کرنے ہونگے اور تمام قانونی کاغذات منسڑی آف لیبر سے منظور کروانا نہایت ضروری ہوگا۔ وزٹ ویزے پر ملازمت دینا یا ملازمت حاصل کرنا 1973 کے وفاقی لاءکی شق11 کے تحت جرم ہے۔ اگر آپ وزٹ پر ہیں اور کسی بھی کمپنی میں چاہے تنخواہ پر کام کریں یا بغیر تنخواہ کے، دونوں ہی جرم تصور ہوں گے۔