ینگ ڈاکٹرز بے حسی کی ڈگر چھوڑنے کو تیار نہیں،ہرٹال آٹھویں روز میں داخل

 ینگ ڈاکٹرز بے حسی کی ڈگر چھوڑنے کو تیار نہیں،ہرٹال آٹھویں روز میں داخل

لاہور:  پنجاب بھر کے سرکاری اسپتالوں میں آٹھ روز سے اوپی ڈیز بند ہیں لیکن ینگ ڈاکٹرز کی ہٹ دھرمی ختم ہونے کانام ہی نہیں لے رہی ۔ دوسری جانب حکومت نے بھی 
بے حسی کی انتہا کردی۔

پنجاب بھر کے سرکاری اسپتالوں میں اوپی ڈیز آج آٹھویں روز بھی ہڑتالی ڈاکٹرز کی وجہ سے ویران ہیں ۔ لاہور کے جناح، جنرل ،گنگا رام اورچلڈران اسپتال سمیت دیگر سرکاری اسپتالوں میں اوپی ڈیز بند ہونے سے مریض پریشان حال ہیں۔ملتان کے نشتر اسپتال میں بھی ینگ ڈاکٹرز کی من مانی جاری ہے اور مریض دھکے کھانے پر مجبور ہیں انتظامیہ نے پولیس کی بھاری نفری بھی طلب کرلی ہے۔فیصل آباد کے الائیڈ سمیت دیگر سرکاری اسپتالوں میں بھی ینگ ڈاکٹرز کی ڈھٹائی برقرار ہے جس کے باعث مریض مارے مارے پھررہے ہیں ۔دوسری جانب حکومت بھی چین کی بانسری بجا کر سب اچھا ہے کاراگ آلاپ رہی ہے  اور دربدر کی ٹھوکریں کھاتے پریشان مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں ۔

مصنف کے بارے میں