وزیر اعظم سے ڈی جی آئی ایس آئی کی الوداعی ملاقات

وزیر اعظم سے ڈی جی آئی ایس آئی کی الوداعی ملاقات

اسلام آباد:وزیر اعظم نواز شریف سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے الوداعی ملاقات کی ۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کی بطور ڈی جی آئی ایس آئی خدمات کو سراہا ۔ وزیر اعظم نواز شریف سے ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے وزیر اعظم ہا ئوس اسلام آباد میں ملاقات کی ۔

ملاقات میں ملک کی اندرونی و بیرونی سیکورٹی کی صورتحال پر بات چیت کی گئی ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کی بطور ڈی جی آئی ایس آئی خدمات کی تعریف کی اور نئی ذمہ داریوں اور مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کو نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا صدر تعینات کیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں