ہمارے لخت جگروں کی قربانیوں کا تقاضا ہے کہ ہم من حیث القوم ان کی حفاظت کریں: سید علی گیلانی ن

ہمارے لخت جگروں کی قربانیوں کا تقاضا ہے کہ ہم من حیث القوم ان کی حفاظت کریں: سید علی گیلانی ن

سری نگر: حریت کانفرنس ،فریڈم پارٹی،ڈیموکریٹک پولیٹکل مومنٹ ،سالویشن مومنٹ ،اسلامک پولٹیکل پارٹی اور مسلم ڈیموکریٹک لیگ نے بجبہاڑہ میں فورسز کے ساتھ جھڑپ میں جاں بحق ہوئے مجاہد باسط رسول کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انجینئرنگ کی اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بعد اپنے لئے عیش وعشرت کی زندگی اختیار کرنے کے بجائے سرفروشی کی راہ پر گامزن ہونا اس بات کی واضح دلیل ہے کہ رواں جدوجہد آزادی بے روزگاری یا مراعات کیلئے نہیں ہے۔حریت (گ) چیئرمین سید علی گیلانی نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ان سیاستدانوں کیلئے زوردار طمانچہ ہے جو ان بے مثال قربانیوں کو سڑک، پانی، بجلی، تعمیر وترقی اور خوشحالی کے نعروں کی گونج میں گم کرنے کی مذموم کوششیں کرتے ہیں۔

گیلانی نے موصوف کے جنازے میں شریک لوگوں کی ایک کثیر تعداد سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کہا ہمارے لخت جگروں کی قربانیوں کا تقاضا ہے کہ ہم من حیث القوم ان کی حفاظت کرکے اس بات کا عہد کریں کہ اس خون کو اپنے ذاتی مفادات یا تعمیراتی کاموں کے عوض بیچنے کی مجرمانہ حرکت نہ کریں۔ انہوں نے کہا ہماری غلامی اور ہمارے عذاب وعتاب کے اصل اور خونین مجرم ہندنواز سیاستدان ہیں اور وہ ایک بار پھر عوام کو ورغلانے اور انہیں اپنی چرب زبانی کے سحر میں گرفتار کرنے کیلئے پر تول رہے ہیں، لیکن ہمیں ان پر یہ بات واضح کرنی چاہئے کہ پچھلے 5ماہ کے دوران ان کے چہروں سے ہمدردی اور انسان دوستی کے تمام پردے سرک چکے ہیں اور وہ اپنے اصلی روپ میں ہمارے سامنے آچکے ہیں اور اگر عوام پھر ان کے جھانسے میں آکر ان کی دنیا بنانے کیلئے اپنی عاقبت کو تج دیں گے تو اس قوم کے لئے اس سے بڑھ کر اور کوئی المیہ اور بربادی نہیں ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا ہمارا ووٹ اور سپورٹ ان کے ہتھکنڈوں کیلئے سندِ جواز عطا کرکے ان کی حوصلہ افزائی بھی کرتی ہے اور لوگ شرم وحیا، عزت وغیرت اور انسانی واخلاقی قدروں کو بڑی دیدہ دلیری سے اپنے غرور اور طاقت کے پاوں تلے روند تے ہیں۔

مصنف کے بارے میں