محمد یاسین ملک کا صورہ ہسپتال کا دورہ

محمد یاسین ملک کا صورہ ہسپتال کا دورہ

سری نگر: جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک صورہ ہسپتال گئے جہاں محبوس مزاحمتی قائدین ڈاکٹر محمد قاسم اور سیدہ آسیہ اندرابی کے کمسن لڑکے احمد بن قاسم زیر علاج ہیں۔ یاسین ملک نے علیل احمد بن قاسم کی تیمار داری کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایک بیمار بچہ جس کا فوری آپریشن کیا گیا ہے کے والد گرامی اور والدہ ماجدہ دونوں جیل میں قید ہیں اور مناسب تھا کہ ایسے موقع پر کم از کم ان کی والدہ کو رہا کیا جاتا تاکہ وہ انکی تیمارداری کرسکتیں لیکن طاقت کے نشے میں چور حکمرانوں کے یہاں انسانیت اور اخلاقیات کی کوئی قیمت نہیں اور ابھی تک انہیں رہا نہیں کیا جارہا ہے۔

نیوویب ڈیسک< News Source