2018میں لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کر دیں گے،نواز شریف

2018میں لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کر دیں گے،نواز شریف

اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ 2018میں ملک سے لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کر دیں گے ، چیلنجز سے گھبرانے والے نہیں ہیں ان کا سامنا کریں گے ، صنعتوں کیلئے پہلے ہی لوڈشیڈنگ ختم کر دی ہے جلد ہی عوام کو بھی اس مسئلے سے نجات دلا دیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں 40ویں ایکسپورٹ ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کے دوران  کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہم ملکی حالات سے گھبرانے والے نہیں ، ہم نے حکومت سنبھالی تو ہمیں کئی بڑے چیلنجز کا سامنا تھا ، یہ عوام کا حوصلہ تھا جس سے ہم نے ان چیلنجز کا سامنا کیا ، ماضی کی غلط پالیسیوں کے نتیجے میں پاکستان کا جو حال ہوا اس کو ٹھیک کرنے کیلئے بھی وقت درکار تھا ، ہم نے ساڑھے تین سال میں بہت کوششیں کیں ، پاکستان کے ساتھ بہت بڑے حادثے پیش آئے جن کا سامنا کرنا بہت بڑا چیلنج تھا ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ کم کرنا کوئی معمولی کام نہیں تھا ، ہم بھی پریشان تھے کہ اس مسئلے سے کیسے نمٹیں ، ہم نے ان چیلنجز کیلئے پالیسیاں بنائیں اور ایک مربوط ایجنڈے پر کام کیا ۔ اس وقت بجلی کا مسئلہ اس قدر شدید تھا کہ اس کی مثال نہیں ملتی ، ماضی میں حکومت نے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کیلئے چھ ماہ کا دعوی کیا ، مجھے الیکشن کی مہم کے دوران بھی پارٹی کارکنوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا کوئی ٹائم فریم دیں لیکن میں نے تمام مسئلے کا جائزہ لئے بغیر کوئی وعدہ کرنے سے انکار کر دیا ۔

انکا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ 2018میں لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا ۔ صنعتوں کیلئے ہم نے پہلے ہی لوڈشیڈنگ ختم کر دی ہے جلد ہی عوام کو بھی اس مسئلے سے نجات دلا دیں گے ۔

مصنف کے بارے میں