دنیا کی انوکھی ملازمتیں جنہیں جان کر حیران ہو جائیں گے

دنیا کی انوکھی ملازمتیں جنہیں جان کر حیران ہو جائیں گے

 نیویارک: دنیا بھر میں ملازمت کرنے والے افراد کی تعداد اربوں میں ہو گی لیکن ان میں سے چند ایسے ہیں جنہیں دنیا کی انوکھی ملازمتیں کرنے کا موقع ملا ہو اہے۔ چلیں آئیں ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ وہ کون سی ملازمتیں ہیں ،


1.۔ جاپان میں مسافروں کو ٹرین میں سوار کرنے کے لیے پروفیشنل افراد تعینا ت ہیں ۔جو ٹرین چلنے سے پہلے مسافروں کو ٹرین کے اندر دھکیلتے ہیں ۔

2۔جاپان میں ہی آپ کو کرائے پر بوائے فرینڈ دستیاب ہو جاتا ہے ۔ یہ فرینڈ آپ کے ساتھ وقت گزارتاہے ۔جتنے گھنٹے وہ ساتھ رہے اتنے گھنٹے کی شرح سے وہ اپنے پیسے وصول کر تاہے ۔

3۔جاپان میں ہی ایک اور انوکھی ملازمت کرنے والے افراد کی تعداد ہزاروں میں ہے ۔ جاپان میں شادیوں کے دوران اپنے عزیزو اقارب کے علاوہ ایسے افراد کو بھی مدعو کرتے ہیں جنہیں شادی کرنے والے خود رقم دیتے ہیں ۔ یہ ہی نہیں بلکہ وہ ان افراد کو بہترین کھانا بھی فراہم کرنے کے پابند ہوتے ہیں۔