نامزد چیف جسٹس پاکستان کاکرپشن کے سامنے دیوار بننے کا اعلان

نامزد چیف جسٹس پاکستان کاکرپشن کے سامنے دیوار بننے کا اعلان

اسلام آباد:نامزد چیف جسٹس نے کرپشن کے آگے دیوار بننے کا اعلان کردیا۔  جسٹس ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ عدلیہ اور عدلیہ سے باہر کرپشن کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔ جمہوریت کو درپیش کسی بھی چیلنج سے نمٹیں گےجبکہ جسٹس انور ظہیر جمالی کہتے ہیں کہ انہوں نے حکومتی اداروں میں ہم آہنگی پیدا کرنے کی ہرممکن کوشش کی،آنے والا وقت بتائے گا کہ وہ اپنی کوششوں میں کس حد تک کامیاب ہوسکے ۔

جسٹس ثاقب نثار کا ا س موقع پر کہنا تھا کہ عدلیہ اور عدلیہ سے باہر کرپشن کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔کرپشن اور بد دیانتی ریاست اور معاشرے کو داغدار کر دیتی ہے۔
انہیں پاکستان کے عوام کی حمایت کی ضرورت ہے جو کرپشن سے انکار کریں۔جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ عدلیہ اپنی آزادی کا دفاع کرے گی اور اسے برقرار بھی رکھے گی۔
جمہوریت کا تحفظ آئین کے بنیادی خدو خال میں سے ایک ہے،جمہوریت کو درپیش کسی بھی چیلنج سے نمٹا جائے گا۔
چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی استطاعت کے مطابق عدلیہ کو مضبوط کیا اورحکومتی اداروں میں ہم آہنگی پیدا کرنے کی ہرممکن کوشش کی،انہوں نے ہر مقدمے کا فیصلہ اللہ کو حاضروناظر جان کرنیک نیتی سےکیا، ان سے بھی کچھ غلطیاں سرزد ہوئی ہونگی لیکن ضمیر مطمئن ہے۔

مصنف کے بارے میں