خاتون کو حجاب اتار کر سوشل میڈیا پر تصاویر پوسٹ کرنا مہنگا پڑ گیا

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پولیس نے ایک خاتون کو سوشل میڈیا پر حجاب کے بغیر تصویر پوسٹ کرنے پر گرفتار کر لیاہے

خاتون کو حجاب اتار کر سوشل میڈیا پر تصاویر پوسٹ کرنا مہنگا پڑ گیا

ریاض: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پولیس نے ایک خاتون کو سوشل میڈیا پر حجاب کے بغیر تصویر پوسٹ کرنے پر گرفتار کر لیاہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے ریاض کی سڑک پر ایک خاتون نے حجاب اتارا اور حجاب کے بغیر اپنی تصویر بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی،کئی ویب سائٹس پرتلاش کے بعد خاتون کو شناخت کر کے گرفتار کر لیا ہے۔تصویر بنانے والی خاتون کی شناخت ملک الشہری کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ خاتون کا فعل سعودی معاشرت کے خلاف تھا جس کے باعث اسے گرفتار کیا گیا ہے۔