خدمات کے شعبہ سے ایسی زبردست خبرکہ سب پاکستانی۔۔۔

 خدمات کے شعبہ سے ایسی زبردست خبرکہ سب پاکستانی۔۔۔

کراچی: اکتوبر 2016 کے دوران خدمات کے شعبہ کی ملکی برآمدات میں 19 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات کے اعدادو شمار کے مطابق اکتوبر میں خدمات کے شعبہ کی برآمدات سے 468.42 ملین ڈالر کا زر مبادلہ کمایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال 2016-17 کے پہلے تین ماہ کے دوران خدمات کے شعبہ کی قومی برآمدات میں 24.61 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور جولائی تا اکتوبر 2016 کے دوران خدمات کے شعبہ کی برآمدات کا مجموعی حجم 1.61 ارب ڈالر تک کم ہو گیا۔

پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق خدمات کا شعبہ ملکی معیشت میں بنیادی اہمیت کا حامل شعبہ ہے اور مالی سال 2005-06 کے دوران مجموعی قومی پیداوارمیں شعبہ کا حصہ 56 فیصد تھا جو مالی سال 2014-15 کے اختتام تک 57.7 فیصد تک بڑھ گیا۔

پی بی ایس کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا اکتوبر 2016 کے دوران خدمات کے شعبہ کی ملکی درآمدات میں 4.96 فیصد کی کمی سے درآمدات کا مجموعی حجم 2.712 ارب ڈالر رہا ہے جبکہ اکتوبر 2016 کے دوران شعبہ کی درآمدات میں 13.44 فصسد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور درآمدات کا حجم 649.26 ملین ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ اس کے برعکس اکتوبر میں خدمات کے شعبہ کی ملکی برآمدات میں 19 فیصد کا اضافہ ایکارڈ کیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں