چین کے 5 کروڑ مسلمانوں کی نمائندہ ویب سائٹ کیوں بند کر دی گئی، انتہائی حیران کن وجہ سامنے آگئی

چین کے 5 کروڑ مسلمانوں کی نمائندہ ویب سائٹ کیوں بند کر دی گئی، انتہائی حیران کن وجہ سامنے آگئی

بیجنگ: چین میں مسلمانوں کی سب سے بڑی ویب سائٹ کو بند کر دیا گیا۔ چین میں مسلمانوں کی نمائندگی کرنے والی مشہور آن لائن ویب سائٹ ٴٴزہونگ مو وانگ ٴٴ کو چینی صدر شی جن پنگ سے اپنے اقدامات کو روکنے کا مطالبہ کرنے کے بعد بند کر دیا گیا ہے ۔


یہ ویب سائٹ 2003 سے چین میں اسلام کا پرچار کرنے کے لیے چلائی جا رہی ہے مگر اب اچانک اسے بند کر دیا گیا ہے ۔ ویب سائٹ پرٴٴزیر مرمت ٴٴکا پیغام آویزاں کر دیا گیا ہے جبکہ اس سے وابستہ سوشل میڈیا کے 2اکائونٹ بھی دستیاب نہیں رہے ۔چین میں مجموعی طور پر 2کروڑ 30لاکھ سے زائد مسلمان رہائش پزیر ہیں جبکہ بعض غیر جانبدار اس بات کو مانتے ہیں کہ چین میں 5کروڑ کے قریب مسلمان آباد ہیں ۔

ویب سائٹ کو بند کرنے والے طالب علموں نے اپنے اوپن لیٹر پیغام میں لکھا ہے کہ چینی صدر اپنے وحشیانہ اقدامات کو ترک کریں اور حکومتی قید میں موجود افراد کو فوری طور پر رہا کیا جائے ۔خط میں طالب علموں نے شی جن پنگ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ وہ مخالفین پر 2012میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے مظالم ڈھا رہے ہیں اور کریک ڈاون کے نتیجے میں سینکڑوں وکلا ، کارکن اور طالب علموں کو قید اور جیل میں ڈالا ۔

پیغام میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ٴٴشی جن پنگ تمام جرائم کے ذمہ دار نہیں تاہم بطور سربراہ انہیں لوگوں کے خون اور بہنے والے آنسوئوں کی ذمہ داری اٹھانی پڑیگی ۔

نیوویب ڈیسک< News Source