دیپکااور مادھوری نے شو میں بالی ووڈ انڈسٹری کے حقائق سے پردہ اٹھا دیا

 دیپکااور مادھوری نے شو میں بالی ووڈ انڈسٹری کے حقائق سے پردہ اٹھا دیا

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیپکا پاڈوکون اور اپنے زمانے کی سٹار اداکارہ مادھوری دیکشت نے بالی ووڈ میں کام کرنے کے بدلتے طریقے کے علاوہ اپنی شادی اور فوٹو کھینچے جانے پر باتیں کیں۔انھوں نے معروف میڈیا گروپ انڈیا ٹوڈے کے 'انفارگیٹبلز' یعنی ناقابل فراموش پروگرام میں یہ باتیں کیں۔مادھوری دیکشت نے کہا کہ اب بالی ووڈ زیادہ منظم ہوگیا ہے۔لوگوں کے پاس سکرپٹ ہوتی ہے اور وہ یہ جانتے ہیں کہ سیٹ پر کیا کرنا ہے جبکہ 'ہم لوگوں کے زمانے میں سیٹ پر پہنچنے کے بعد بھی بعض اوقات ہمیں کیا کرنا ہے یہ معلوم نہیں ہوتا تھا۔ ہمارا مکالمہ کیا ہے، لباس کیا ہوگا۔'انھوں نے کہا: 'ہم سیٹ پر پنچ جاتے اور مکالمہ نگار ابھی مکالمہ تیار کرنے میں ہی لگا رہتا۔ ہم پوچھتے تو کہتا، بس دو منٹ، بس پانچ منٹ اور پھر جب وہ ہمیں ہمارا مکالمہ دیتا تو وہ ایک صفحے کا ہوتا اور ہم اسے جلدی جلدی یاد کرتے۔ ہر چیز بے ساختہ اور برجستہ ہوتی۔انھوں نے یہ بھی بتایا کہ انھوں نے ایک سال میں 12 فلمیں کیں۔ اور کس طرح وہ صبح سات سے دو بجے تک اور پھر دو بجے سے شام سات بجے تک اور پھر شام سات سے دیر رات دو بجے تک کی تین تین شفٹیں کرتی تھیں۔

دیپکا پاڈوکون نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'جب میں نے ایک سال میں چار فلمیں کی تھیں تو ایسا لگا تھا کہ کوئی ریکارڈ قائم کیا۔''فلم 'بیٹا' کے سپر ہٹ گیت 'دھک دھک کرنے لگا' کے بارے میں مادھوری دیکشت نے بتایا کہ 'یہ گیت جلدی جلدی تیسری شفٹ میں کیا گیا تھا اور یہ ناقابل فراموش ہے۔'انھوں نے کہا کہ 'اب جب سوچتی ہوں کہ یہ سب کیسے ہو گیا تو لگتا ہے کہ کام کرنے کا ایک جنون ایک جذبہ تھا دیپکا نے حامی بھرتے ہوئے کہا کہ 'ایک سال میں چار فلمیں کرنے کا میری صحت پر اثر پڑا۔ مجھے محسوس ہوتا ہے اس کا اثر میرے رشتے پر بھی پڑا۔ اس کے لیے میں خود کو ہی مورد الزام ٹھہراتی ہوں کیونکہ یہ میرا فیصلہ تھا۔'اس کے علاوہ دیپکا پاڈوکون نے کہا کہ گھر سے باہر نکلتے ہی ان کی پرائیویسی جاتی رہتی ہے۔