نمک کھانے سے آپ کا بلڈ پریشر ہی نہیں بڑھتا بلکہ یہ چیز بھی بڑی ہوجاتی ہے.

اگرآپ زیادہ نمک کھانے کے عادی ہیں تو آپ کے لئے بری خبریہ ہے کہ نمک کی وجہ سے نہ صرف بلڈ پریشر کا مسئلہ بنتا ہے بلکہ اس سے پیٹ بھی بڑا ہوجاتا ہے

نمک کھانے سے آپ کا بلڈ پریشر ہی نہیں بڑھتا بلکہ یہ چیز بھی بڑی ہوجاتی ہے.

سڈنی:  اگرآپ زیادہ نمک کھانے کے عادی ہیں تو آپ کے لئے بری خبریہ ہے کہ نمک کی وجہ سے نہ صرف بلڈ پریشر کا مسئلہ بنتا ہے بلکہ اس سے پیٹ بھی بڑا ہوجاتا ہے ۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ سوڈیم کی وجہ سے پیٹ میں گیس بننے کے ساتھ توند بھی باہر آنے لگتی ہے۔ایک تازہ آسٹریلوی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ پاسٹا کے ساتھ نمکین ساس کھانے کے شوقین تھے ان کے جسم میں11فیصد زیاہ کیلوریز داخل ہوتی ہیں جس کی وجہ سے ان کی پیٹ بڑھتاہے۔

تحقیق کار ڈاکٹر رسل کیسٹ کاکہنا ہے کہ نمک کی وجہ سے ہمارے معدے کو اشارہ ملتا ہے کہ وہ ابھی بھرا نہیں لہذا مزید کھایا جائے اور اس طرح وزن بھی بڑھنے لگتا ہے۔اس کا کہنا ہے کہ زیادہ نمک کی وجہ سے بلند فشار خون کا مسئلہ بھی پیدا ہوتا ہے لہذا نمک کے استعمال میں کمی کردی جائے۔