انوشکا شرما نے بالی ووڈ کا خوبصورت ترین مرد کسے قرار دےدیا؟

انوشکا شرما نے بالی ووڈ کا خوبصورت ترین مرد کسے قرار دےدیا؟

ممبئی: بالی ووڈ انڈسٹری میں کنگ خان کے ہمراہ اپنے کرئیر کا آغاز کرنے والی اداکارہ انوشکا شرما اپنے خیالات اور ان کے اظہارمیں کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹتیں اوراس باربھی انہوں نے خوبصورت مرد کے سوال پر اپنے قریبی دوست  ویرات کوہلی کا نام لینا ہی گوارہ نہیں کیا. کرکٹرویرات کوہلی اوراداکارہ انوشکا شرما کی قریبی اورگہری دوستی کے چرچوں سے کون واقف نہیں،  تفریح مقام ہویا کوئی پارٹی یا ہوبھی کرکٹ میچ دونوں ہی اکثر ایک ساتھ نظر آتے ہیں جب کہ دونوں کئی باربرملا اپنی گہری دوستی کا اظہاربھی کرچکے ہیں۔

انٹرویو کے دوران جب انوشکا سے خوبصورت ترین مرد کے بارے میں سوال پوچھا گیا تو انہوں نے اپنے گہرے دوست ویرات کا نام لینا ہی گوارہ نہ کیا اوربغیر کسی ہچکچاہٹ کے بالی ووڈ میں خطروں کے کھلاڑی کے نام سے مشہوراداکاراکشے کمارکا نام لیا۔انوشکا شرما کا کہنا تھا کہ اکشے کمار بالی ووڈ میں سب سے زیادہ خوبصورت مرد ہیں اوران پرسب ہی کچھ اچھا لگتا ہے جب کہ اداکارہ نے اکشے کمار کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے انہیں بھارت کا “جارج کلونی” بھی قراردیا۔

مصنف کے بارے میں