کتنے فیصد بیگمات اپنے شوہروں کی جاسوسی کرتی ہیں اور یہ کام کیسے کرتی ہیں؟

اگر بیگم کو اپنے شوہر پر شک ہوجائے تو وہ اس کی جاسوسی کرنے سے بھی نہیں چوکتی اور ایسا ہی انکشاف برطانیہ کے ایک ادارے One Pollنے اپنے حالیہ سروے میں کیا ہے۔

کتنے فیصد بیگمات اپنے شوہروں کی جاسوسی کرتی ہیں اور یہ کام کیسے کرتی ہیں؟

لندن:  اگر بیگم کو اپنے شوہر پر شک ہوجائے تو وہ اس کی جاسوسی کرنے سے بھی نہیں چوکتی اور ایسا ہی انکشاف برطانیہ کے ایک ادارے One Pollنے اپنے حالیہ سروے میں کیا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ہر 10میں سے ایک بیوی لازمی طور پر اہنے شوہر کی جاسوسی کرتی ہے اور یہ بہت دلچسپ طریقے سے کام کرتی ہیں۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 20میں سے ایک بیوی اپنے شوہر کے فون کو ٹریک کرنے کے لئے خفیہ سافٹ ویئر ڈاﺅن لوڈ کرتی ہیں جس کی مدد سے انہیں اپنے شوہر کے بارے میں پتا لگتا رہتا ہے،اسی طرح واٹس ایپ کواگر کسی دوسرے کمپیوٹر پر mirrorکردیا جائے تو فون میں ملنے والے میسجز کمپیوٹر میں بھی جاتے رہتے ہیں۔اکثر مردوں کو انجانے میں اس کا علم نہیں ہوپاتا۔

ماضی میں کی گئی تحقیق میں بھی بتایا گیا تھا کہ 920جوڑوں میں سے44فیصد میں ایک جیون ساتھی دوسرے کی خفیہ نگرانی کررہا تھا جیسے ای میل پڑھنا اور میسج پڑھنا۔ایک ماہر ڈاکٹر پاﺅل ہکمیئر کا کہنا ہے کہ اپنے شوہر پر شک کی صورت میں بیویاںجاسوسی کرتی ہیں۔”جوبیویاں جاسوسی کرتی ہیں وہ یہ ثابت کرنا چاہتی ہیں کہ ان کا شوہر کوئی اچھا کام نہیں کررہا۔جس طرح ایک اچھا وکیل ثبوتوں کی تلاش میں ہوتا ہے تاکہ وہ ملزم کو سزا دلواسکے ، بالکل ایسے ہی بیویاں بھی ایسے ثبوت ڈھونڈ رہی ہوتی ہیں جس کی وجہ سے وہ اپنے شوہر کو پکڑ سکیں۔“