جرمنی: اُڑان سے ایک منٹ پہلے جہاز میں نوجوان کی دبنگ انٹری سے لوگ حیران

جرمنی: اُڑان سے ایک منٹ پہلے جہاز میں نوجوان کی دبنگ انٹری سے لوگ حیران

میونخ : آپ نے ٹرین اور بس پر تو کئی لوگوں کو دوڑ کر سوار ہوتے دیکھا ہو گا لیکن ایک جرمن نوجوان کسی سپرمین سے کم نہیں۔ وہ طیارے میں ایسے انوکھے طریقے سے سوار ہوا کہ سب حیران رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق ہالی وڈ اسٹار جیکی چن کی پھرتی سے متاثر جرمن نوجوان جیسن پال نے شاندارکرتب سے لوگوں کوگرویدہ کر لیا۔ جیسن نئی ویڈیو ایڈوینچر ”لاسٹ کال فار مسٹر پال“ میں جہاز کے اڑان بھرنے سے صرف ایک منٹ پہلے میونخ ایئرپورٹ میں داخل ہوتا ہے۔ فلائٹ پکڑنے کے لئے پال راستے میں آنے والی ہر رکاوٹ کو کمال مہارت سے عبور کرتا ہے اور کسی سپرمین کی طرح ہر چیز کو پھلانگتا چلا جاتا ہے۔

ادھر جہاز رن وے پر اڑان بھرنے کے لیے تیار ہوتا ہے۔ پال جیسن برج وے پر پہنچتا ہے جو طیارے کے دروازے سے الگ ہو چکا ہوتا ہے۔ پھر پال ایسی چھلانگ لگاتا ہے کہ سیدھا جہاز کے اندر جا پہنچتا ہے۔ اس کرتب پر سب منہ میں انگلیاں دبا کر رہ جاتے ہیں۔ پال بڑے اطمینان سے اپنی سیٹ پر براجمان ہو جاتا ہے۔ پال جیسن کا کہنا ہے کہ وہ جیکی چن کا بڑا مداح ہے اور ان کی تمام فلمیں کئی بار دیکھ چکا ہے۔

مصنف کے بارے میں