ن لیگ کی رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ کا استعفیٰ اسپیکر کو موصول

ن لیگ کی رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ کا استعفیٰ اسپیکر کو موصول

اسلام آباد: حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ کا استعفیٰ اسپیکر سردار ایاز صادق کو موصول ہو گیا۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے حکام کے مطابق غلام بی بی بھروانہ کا استعفیٰ ڈاک کے ذریعے بھجوایا گیا تاہم اسپیکر ایاز صادق نے ابھی استعفیٰ کا جائزہ نہیں لیا۔

غلام بی بی بھروانہ این اے 87 (چنیوٹ/جھنگ) سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئی تھیں۔ انہوں نے پیر حمید الدین سیالوی کے جلسے میں مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

اس سے قبل پیر حمیدالدین سیالوی کے کہنے پر پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے 3 ارکان نظام الدین سیالوی، مولانا رحمت اللہ اور محمد خان بلوچ بھی استعفے دے چکے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں