کینسر کا سبب بنے والی خوراک

کینسر کا سبب بنے والی خوراک

ممبئی: کینسر ایک ایسا مرض ہے جو بہت تیزی سے پھیل رہا ہے ۔گزشتہ چند سالوں میں اس تعداد میں بتدریج اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ماہرین کے مطابق ہر سال ستر لاکھ سے زائد افراد اس موذی مرض کا شکار ہو کر لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔ پاکستان میں اس مرض کے شکار افراد کی تعدادسالانہ ایک لاکھ سے زائد ہے۔
ماہرین نے اپنی تحقیق میں ایسی خوراکوں کے بارے میں بتا دیا ہو جو کہ کینسر کا موجب بیتی ہیں۔

1- پاپ کارن 
تفصیلات کے مطابق سب سے زیادہ کینسر کی وجہ بننے والی خوراک مائیکرو ویو پاپ کارن ہیں ۔پاپ کارن ایک بیگ میں موجود ہوتے ہیں جب ہم ان کو بیگ سمیت مائیکرو ویو میں رکھتے ہیں تو اس میں موجود کیمیا ئی  مادے   کینسر پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔اس لیے اگر آپ خود کو کینسر سے بچانا چاہتے ہیں تو مائیکرو ویو میں ماپ کارن بنا کر استعمال کرنے  سے گریز کریں۔

2-ڈبوں میں بند خوراک 

ڈبوں میں بند خوراک بھی کینسر پیدا کرنے کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ ڈبوں میں بند خوراک استعمال کرنے کی بجائے تازہ خوراک کا استعمال کر نا چاہیے۔ تازہ خوراک  نہ صرف کینسر سے بچاتی ہے بلکہ آپ کو صحت مند رکھنے میں بھی معان ثابت ہوتی ہے۔

3-ریفائنڈ شوگر 

۳۔ ریفائنڈ شوگر کا استعمال بھی بہت نقصان دہ ثابت ہوتا ہے اس کی جگہ شکریا شہد کا استعمال کرنا چاہیے تاکہ خود کو  بہت سے بیماریوں بچایا جا سکے۔

4-کاربونیٹڈ مشروبات

کاربونیٹڈ مشروبات انسانی صحت کے لیے بہت نقصان دہ ثابت ہوتے ہیں۔ان مشروبات میں ایسے کیمیائی مادے موجود ہوتے ہیں جو کہ آپ کی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔

5-سنیکس فوڈ

تلے ہوئے سنیکس کینسر کا وجہ بنتے ہیں ۔ تلے ہوئے سنیکس میں ایسے کیمیا ئی مادے موجود ہوتے ہیں جو کہ کینسر پیدا کرتے ہیں یہ کھانے میں جتنے لذیزہوتے ہیں صحت کے لیے اتنے کی نقصان دہ ہوتے ہیں ۔اس لیے ان خوراکوں سے اجتناب کرنا چاہیے۔

6-ڈائٹ فوڈ 

ڈائٹ فوڈ نام سے بہتصحت مند لگتا ہے اور وزن کم کرنے میں معاون ثابت ہو بھی جاتا ہے لیکن یہ انسانی صحت پر اتنے ہی منفی اثرات مرتب کر رہا ہوتاہے۔ڈائٹ فوڈ بھی کینسر کی وجوہات میں سے ایک اہم وجہ ہے۔