عدلیہ کی تاریخ میں جمعہ کےدن کئی اہم فیصلے ہوئے

عدلیہ کی تاریخ میں جمعہ کےدن کئی اہم فیصلے ہوئے

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کیس کا فیصلہ آج سپریم کورٹ سنائے گی  آج جمعہ کا دن ہے۔اس سے پہلے بھی سپریم کورٹ جمعہ کے روز ہی کئی اہم کیسوں کے فیصلے سناچکی۔ جس نے پاکستانی سیاست کو نیا موڑ دیا۔

عمران خان،جہانگیرترین نااہلی کیس کے فیصلے سے پہلے بھی جمعہ کا دن کئی بار سپریم کورٹ کی اہم فیصلوں کا دن بنا۔3 نومبر 2007ء پرویز مشرف نے ایمرجنسی لگادی ۔یہ کیس سپریم کورٹ کے سامنے آیا ۔اور 24 مارچ 2008ء کو ایمرجنسی کو غیرقانونی قرار دیدیا گیا ۔ جسٹس ڈوگر سمیت 17 ججز کی تعیناتی بھی کالعدم قرار پائی ۔ اس دن بھی جمعہ تھا۔20 جولائی 2007ء معزول چیف جسٹس افتخار چودھری کا فیصلہ 13 رکنی بنچ نے سنایا اور صدارتی ریفرنس منسوخ کردیا ۔ اس دن بھی جمعہ تھا۔
28 ستمبر 2007ء سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کو یونیفارم میں صدارتی الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ۔اس دن بھی جمعہ تھا۔28 جولائی 2017 کو پانامہ کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کا فیصلہ ہوا۔تب بھی جمعہ ہی تھا۔آج عمران خان اور جہانگیرترین نااہلی کیس کے فیصلے کا دن جمعہ ہی ہے۔