جہانگیر ترین نے کوئی غلط کام نہیں کیا ، فیصلے پر نظر ثانی میں جائیں گے : عمران خان

جہانگیر ترین نے کوئی غلط کام نہیں کیا ، فیصلے پر نظر ثانی میں جائیں گے : عمران خان

اسلام آباد :جہانگیر ترین کی نااہلی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے  عمران خان نے کہا کہ جہانگیر ترین نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم ہے لیکن جہانگیر ترین فیصلے پر نظرثانی میں جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کے فیصلے پرافسوس ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کیس ایک منشیات فروش نے کیا۔نواز شریف کو کوئی اور شخص نہیں ملا ہوگا۔

عمران خان نے کہا کہ ان کےکرپٹ لوگ سپریم کورٹ کےباہر کھڑے ہوئے مجھے برا بھلا بولتے رہے۔تکلیف یہ ہے کہ میرا اس شخص سے ایک سال تک موازنہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ شریف خاندان بتا نہیں سکتا کہ ان کے پاس پیسے کہاں سے آیا۔شریف خاندان بتا نہیں سکتا کہ ان کے پاس پیسے کہاں سے آئے۔ایک سال سپریم کورٹ میں میرا کیس چلا.

تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ تمام منی ٹریل دی اور 60 دستاویزات دیے۔سب کو پتا ہے کہ قطری خط فراڈ تھا۔ان کے پاس ہر چیز کا جواب قطری خط ہے۔جس نے غریب قوم کا پیسا چوری کیا اس سے موازنہ کیا گیا ۔