سپریم کورٹ کے فیصلے سے شیخ رشید اتنے خوش ہو گئے کہ انہوں نے عمران خان کو شادی کا مشورہ ہی دے ڈالا

اگر کوئی مذہبی مسئلہ نہ ہو تو عمران خان کو جمائما سے ہی شادی کرنی چاہیے: شیخ رشید

سپریم کورٹ کے فیصلے سے شیخ رشید اتنے خوش ہو گئے کہ انہوں نے عمران خان کو شادی کا مشورہ ہی دے ڈالا

اسلام آباد :مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی جانب سے چیرمین تحریک انصاف عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کے لیے دائر درخواست پر چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کا فیصلہ سنایا، فیصلے میں عدالت نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو اہل اوررہنما جہانگیر ترین کو نااہل قرار دیدیا ہے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے پر شیخ رشید نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے پورے پاکستان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور عمران خان مستقبل کے وزیر اعظم ہیں۔ اب انہیں وزیراعظم بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

انہوں نے کہا کہ اس کیس میں جمائما خان نے کلیدی کردار ادا کیا ہے جس پر انہیں سیلوٹ پیش کرتا ہوں اور جس طرح انہوں نے کاغذات نکالے ہیں تو اس سے کہہ سکتا ہوں کہ اس کیس میں اللہ کے جمائما نے عمران خان کو بچایا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ جمائما ایک نسلی گھرانے کی خاتون ہیں اور ان کا مشورہ ہے کہ اگر کوئی مذہبی مسئلہ نہ ہو تو عمران خان کو جمائما سے ہی شادی کرنی چاہیے۔