ویرات اور انوشکا نے ”ہنی مون “ کی تصویر شیئر کر دی

ویرات اور انوشکا نے ”ہنی مون “ کی تصویر شیئر کر دی

ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما شادی کے بعد ’ہنی مون‘ منانے برفانی پہاڑوں پر پہنچ گئے جہاں انہوں نے اپنی ایک تصویر مداحوں کے ساتھ بھی شیئر کی۔
تفصیلات کے مطابق انوشکا شرما نے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ایسا لگ رہا ہے کہ وہ جیسے جنت میں ہیں۔

24862db6b9b3b555451128023f584778

سیلفی میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ انوشکا کے ہاتھوں کی مہندی کا رنگ بھی پھیکا نہیں پڑا ہے اور ان کی انگلیوں میں شوہر کی جانب سے تحفہ دی گئی قیمتی انگوٹھی بھی موجود ہے۔شادی شدہ جوڑے نے اپنے ہنی مون کی جگہ کو بھی شادی کی طرح خفیہ رکھا ہے لیکن برفیلے پہاڑ دیکھ کر اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے کہ یہ جوڑی یورپ میں ہی کہیں مقیم ہے۔
واضح رہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما گزشتہ دنوں اٹلی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ دونوں کی شادی کی تقریبات خفیہ انداز میں ہوئی ہیں لیکن انوشکا اور ویرات نے 11 دسمبر کو ایک ساتھ ٹوئٹ کرکے اپنے چاہنے والوں کو شادی کی خبر دی تھی۔