حدیبیہ کیس پر سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ دیا ، شہباز شریف

حدیبیہ کیس پر سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ دیا ، شہباز شریف

لاہور: حدیبیہ پیپر ملز کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ دیا جس پر اللہ کے حضور سجدہ شکر ادا کرتا ہوں۔ فیصلہ سچائی اور انصاف کی فتح ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حدیبیہ کیس فیصلے نے ہمارے موقف پر مہر تصدیق ثبت کردی، آج تمام جھوٹے الزامات کو سچ سے شکست ہو گئی، فیصلے سے حق وانصاف کا بول بالا ہوا۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے آج کے فیصلے سے یہ حقیقت کھل کر سامنے آ گئی کہ آخری فتح سچائی کی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی پارٹیاں ایک دوسرے کو کمزور کرنے کی روایتی سیاست ترک کردیں اور اپنی توانائیاں عوام کی حالت بدلنے کیلئے وقف کردیں۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں شریف خاندان کے خلاف حدیبیہ کیس کو دوبارہ کھولنے کے حوالے سے نیب اپیل کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ سنادیا۔ سپریم کورٹ نے نیب کی اپیل زائد المیعاد ہونے کی بنیاد پر خارج کردی۔