سپریم کورٹ کے بعد الیکشن کمیشن نے جہانگیر ترین پر بجلی گرا دی

سپریم کورٹ کے بعد الیکشن کمیشن نے جہانگیر ترین پر بجلی گرا دی

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے جہانگیر ترین کو ڈی سیٹ کردیا.جہانگیر ترین کو این اے154 لودھراں ون کی نشست سے ڈی سیٹ کیاگیا.جہانگیرترین کےڈی سیٹ ہونےپراین اے154لودھراں ون کی نشست خالی ہوگئی.

این اے 154 لودھراں کی سیٹ سے پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین نے 23 دسمبر 2015 کو  ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے صدیق بلوچ کو 39 ہزار 496 ووٹوں سے شکست دی تھی ۔جہانگیر ترین نےایک لاکھ 13 ہزار 431 جب کہ صدیق بلوچ نے 71 ہزار 984 ووٹ حاصل کیے تھے ۔واضح رہے کہ 2013 کے عام انتخاب میں صدیق بلوچ آزاد حیثیت سے کامیاب قرارپائے تھے اور پھر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔ صدیق بلوچ کی کامیابی کو جہانگیر ترین نے چیلنج کیا تھا جس پرالیکشن ٹریبونل نے حلقے میں دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم دیا تھا۔

یاد رہے کہ آج مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی جانب سے چیرمین تحریک انصاف عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کے لیے دائر درخواست پر چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کا فیصلہ سنایا۔فیصلے میں عدالت نے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کو آف شور کمپنی ظاہر نہ کرنے پر آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہل قرار دیا۔