سعودی پولیس نے ویڈیو کلپ کے ذریعے فحاشی پھیلانے والا نوجوان گرفتار کرلیا

سعودی پولیس نے ویڈیو کلپ کے ذریعے فحاشی پھیلانے والا نوجوان گرفتار کرلیا

ریاض:سعودی پولیس نے وڈیو کلپ کے ذریعے فحاشی کی دعوت دینے والے سعودی نوجوان کو گرفتار کرلیا ۔


تفصیلات کے مطابق ایک نوجوان نے سوشل میڈیا پر وڈیو کلپ جاری کرکے کھلم کھلا اخلاق سوز سرگرمیوں اور بدترین گناہ کی دعوت دیدی تھی جسے دیکھ کر ہزاروں لوگوں نے ناگواری کا اظہار کیا تھا۔ رائے عامہ کی طرف سے نوجوان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔


جرائم کا سراغ لگانے والے پولیس اہلکاروں نے نوجوان مذکور کی نشاندہی کرکے اسے گرفتار کرلیا ۔ عمر کے تیسرے عشرے میںہے۔ مقررہ قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔