مختلف جماعتوں سے پیشکش ہے لیکن ن لیگ نہیں چھوڑی ، چوہدری نثار

مختلف جماعتوں سے پیشکش ہے لیکن ن لیگ نہیں چھوڑی ، چوہدری نثار

راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے مجھے مختلف سیاسی جماعتوں سے پیشکش ہے لیکن ن لیگ نہیں چھوڑی ۔
راولپنڈی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثارکاکہنا تھا آج نواز شریف کے حق میں فیصلہ آیا انہیں عدلیہ سے محاذآرائی سے ر وکاتھا آج بھی پارٹی کیساتھ اختلافات کی وجہ عدالتی معاملات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ35سال سے مسلم لیگ (ن )میں ہوں میں نے ہمیشہ پارٹی میں سچ بولا، ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے مختلف سیاسی جماعتوں سے پیشکش ہے لیکن ن لیگ نہیں چھوڑی ۔ اس سے قبل جنرل(ر) مشرف نے مجھے خریدنے کی کوشش کی انہوں نے مجھے الیکشن میں شکست دینے کیلیے5ان پڑھ وزیراستعمال کیے۔