شام نے امن کے قیام کا سنہرا موقع ضائع کر دیا : اقوام متحدہ

شام نے امن کے قیام کا سنہرا موقع ضائع کر دیا : اقوام متحدہ


نیویارک:اقوام متحدہ کے مندوب برائے شام اسٹیفن ڈے میستورا نے کہا ہے کہ شامی امن مذاکرات کا حالیہ دور شام میں امن کے قیام کا ایک سنہرا موقع ہو سکتا تھا، جسے دمشق حکومت نے ضائع کر دیا۔
اسٹیفن ڈے میستورا نے کہا کہ جنیوا میں حالیہ امن بات چیت میں کوئی حقیقی مذاکرات نہیں ہوئے، جس کی وجہ حکومتی وفد کی عدم دلچپسی تھی، کیوں کہ وہ صرف اور صرف دہشت گردی کے خلاف لڑائی پر زور دے رہے تھے۔
یاد رہے کہ جنیوا میں شامی امن مذاکرات کا آٹھواں دور بھی چند روز قبل بے نتیجہ ختم ہو گیا تھا۔ اب تک حکومت اور اپوزیشن کے وفود براہ راست بات چیت تک بھی نہیں پہنچ پائے ہیں۔