بھارتی افسران نے فوجیوں کے موبائل فون توڑ دئیے

بھارتی افسران نے فوجیوں کے موبائل فون توڑ دئیے


ؒنئی دہلی: بھارتی فوجیوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنا مہنگا پڑگیا افسران کے حکم پر 50سپاہیوں کے موبائل فون توڑ دیے گئے


تفصیلات کے مطابق اس سے قبل بھارتی فوجیوں کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر ہی پابندی عائد کردی گئی تھی تاہم کچھ سپاہی دل بہلانے کو چوری چھپے سوشل میڈیا پر ایکٹو ہے جس کی انہیں انوکھی سزادی گئی بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں فوجی افسران نے سوشل میڈیا استعمال کرنے والے 50جوانوں کے موبائل فون ان ہی کے سامنے توڑنے کا حکم دیا ادھر ان کے موبائل کچلے جاتے رہے ۔


یادرہے کہ کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا پر آنے والے بھارتی فوج کے سپاہی تیج بہادر نے بھارتی افسران کی کرپشن اور سپاہیوں کے دگرگوں حالات سوشل میڈیا پر بے نقاب کیے تھے جس کے بعد بھارتی فوجیوں کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے