پریانکا نے 5 منٹ کی پرفارمنس کے لیے 5 کروڑ کی مانگ لیے

پریانکا نے 5 منٹ کی پرفارمنس کے لیے 5 کروڑ کی مانگ لیے

ممبئی: بھارتی اداکارہ پریانکا نے5منٹ کے ڈانس پرفارمنس کے لیے اتنے پیسے مانگ لیے جو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہو سکتے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا بالی ووڈ ایوارڈز میں ڈانس پرفارمنس کریں گی جس کے لیے اداکارہ کو  5 کروڑ دئیے جائیں گے۔اداکارہ کی شہرت کے پیش نظر انتظامیہ نے پیسوں پر اداکارہ سے بحث کی بلکہ ان کو ہر ایک منٹ پر ایک کروڑ دینے کا فیصلہ کیا ہےجبکہ ڈانس پرفارمنس 5 منٹ کی ہو   گی۔

واضح رہے کہ پریانکا کی2016 میں آخری ڈانس پرفارمنس دی تھی اور اب ان کا ڈانس دنیا بھر میں دھوم مچا دے گاجبکہ اداکارہ ریہرسل کے لیے بھارت آ گئی ہیں ان کے علاوہ شاہد کپور اور جیکولین بھی ڈانس کرتے نظر آئیں گے۔

مصنف کے بارے میں