ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ ختم ہوا تو شمالی کوریا تنازعہ مشکل ہو جائیگا : روس

ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ ختم ہوا تو شمالی کوریا تنازعہ مشکل ہو جائیگا : روس


ماسکو :روسی وزیرخارجہ سیرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ اگر ایران کے ساتھ طے پانے والا جوہری معاہدہ ختم ہوا، تو شمالی کوریا کے جوہری تنازعے کا حل مشکل ہو جائے گا۔ 


روسی ادارے آر آئی اے پر جاری کردہ بیان میں لاوروف نے کہا کہ اس سے شمالی کوریا اور اس سے جڑی صورت حال کی جانب ایک نہایت خراب پیغام جائے گا۔ روسی پارلیمان سے خطاب میں سیرگئی لاوروف نے کہا کہ اگر شمالی کوریا کے خلاف عسکری طاقت کا استعمال کیا گیا، تو یہ ایک تباہی ہو گی۔