لندن :پاکستانی نثراد برطانوی باکسر عامرخان اور ان کے والد شاہ کے درمیان گلے شکوے دور ہوگئے، دونوں نے ایک دوسرے کو گلے لگا لیا۔

 

سماجی ویب سائٹ پر عامر خان نے والد کے ساتھ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ڈیڈ کو 22 دن بعد دیکھ کر بہت اچھا لگا۔اس سال جون میں فریال اور عامر خان کے تعلقات کے حوالے سے باکسر اور ان کے والدین کے درمیان اختلافات ہوگئے تھے جو اب حل ہوچکے ہیں، فریال اور عامر خان ایک ہوچکے ہیں جبکہ باکسر کے والدین بھی ان سے ملتے نظر آتے ہیں ۔

عامر خان نے سوشل میڈیا پر تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ اپنے والد سے گلے ملتے دکھائی دے رہے ہیں، عامر خان نے یہ بھی لکھا ہے کہ والد کو دیکھ کر بہت اچھا لگا ۔