پنجاب پولیس ,حساس اداروں کی کارروائی، 21 دہشتگرد گرفتار

پنجاب پولیس ,حساس اداروں کی کارروائی، 21 دہشتگرد گرفتار

راولپنڈی:  پنجاب پولیس اور حساس اداروں نے کارروائی کے دوران 21 دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کو   گرفتار کرلیا ہے اور ان کے  قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد کیا گیا ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق، ملک دشمن فسادیوں کے خلاف پاک فوج نے ایک اور کارروائی کی ہے،  بھکر اور سرگودھا میں پنجاب پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائیوں کے نتیجے میں 21 دہشتگرد اور ان کے سہولتکار گرفتار کرلیےہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، خفیہ اطلاع ملنے پر بلوچستان کے علاقے لہری اور تہری میں کارروائی کی گئی۔ گرفتارافراد کے قبضے سے ٹینک شکن گولے سمیت بھاری تعداد میں مختلف نوعیت کا اسلحہ اور بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں