امریکہ اور سعودی عرب کا فراہم کردہ اسلحہ داعش کے ہاتھوں میں آ گیا: برطانوی تھنک ٹینک

امریکہ اور سعودی عرب کا فراہم کردہ اسلحہ داعش کے ہاتھوں میں آ گیا: برطانوی تھنک ٹینک

لندن: ایک برطانوی تھنک ٹینک نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ اورسعودی عرب کی جانب سے شام میں حکومت مخالف مسلح گروہوں کو فراہم کیا جانے والا اسلحہ عموما شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے ہاتھوں میں گیا۔


تفصیلات کے مطابق اسلحے اور ہتھیاروں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے والی تنظیم کنفلکٹ آرمامنٹ ریسرچ (سی اے آر)کا دعوی ہے کہ دولت اسلامیہ کے پاس بیشتر اسلحہ شامی اور عراقی فوجیوں سے لوٹا ہوا ہے۔ لیکن کچھ اسلحہ خاص طور پر دیگر ممالک جیسے کہ امریکہ اور سعودی عرب نے شام میں صدر بشار الاسد کے خلاف محاذ آرا حزب اختلاف کے گروہوں کو فراہم کیا تھا۔


تھنک ٹینک کی جانب سے جاری کردہ 200 صفحات کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ انکشافات تنازعات میں مختلف غیرریاستی عناصر کے درمیان لڑائی اور ایک دوسرے پر قابو پانے کی جنگ میں اسلحے کی فراہمی کے تضادات ظاہر کرتے ہیں۔سی اے آر نے کم از کم 12 ایسے معاملات کی نشاندہی کی ہے جس میں امریکہ سے خریدا گیا اسلحہ دولت اسلامیہ کے ہاتھوں میں پہنچ گیا تھا۔