فیس بک کے لاکھوں صارفین کی تصاویر لیک ، مارک زکربرگ کی معذرت

فیس بک کے لاکھوں صارفین کی تصاویر لیک ، مارک زکربرگ کی معذرت
کیپشن: image by facebook

نیویارک :فیس بک نے لاکھوں صارفین کی تصاویر ان کی اجازت کے بغیر تھرڈ پارٹی ایکسیس کے تحت لیک کر دی ہیں ، سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے بانی نے تصاویر لیک ہونے کا اعتراف کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے نجی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران اعتراف کیا ہے کہ فیس بک سے لاکھوں صارفین کی نجی تصاویر تھرڈ پارٹی ایکسس کے تحت لیک ہوگئی ہیں جس پر انھوں نے صارفین سے معذرت کی ہے ۔

مارک زکر برگ کا کہنا تھا کہ فیس بک سسٹم میں وائرس کی وجہ سے لاکھوں صارفین کا ڈیٹا تھرڈ پارٹی ایکسس کے تحت لیک ہوگیا ہے جس پر ہم پیشگی معذرت خواہ ہیں ۔فیس بک کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ستمبر کے مہینے کا بارہ روزہ ڈیٹا لیک ہوا ہے جس میں صارفین کی نجی تصاویر بھی شامل ہیں ۔

ایک سوال کے جواب میں مارک زکر برگ نے بتایا کہ صارفین کا تاخیر سے اطلاع کرنے کی وجہ یہ تھی کہ ہم لوگوں سے رابطے میں تھے اور چیزوں کو بہتر بنا رہے تھے ، خاص ڈویلپرز اور تکنیکی سٹاف کی خدمات لی جا رہی تھیں تاکہ مسئلے کو آئندہ کے لیے حل کیا جا سکے ۔

گزشتہ دنوں یہ بھی اطلاعات آئی تھیں کہ فیس بک نے خاص سسٹم استعمال کرتے ہوئے لاکھوں امریکیوں کی معلومات تک رسائی حاصل کی تھی تاکہ ڈیٹا کو منظم کیا جا سکے۔