وسطی و جنوبی پنجاب شدید دھند کی لپیٹ میں آ گئے

وسطی و جنوبی پنجاب شدید دھند کی لپیٹ میں آ گئے
کیپشن: پنجاب کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر شدید دھند کا امکان ہے، محکمہ موسمیات۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: وسطی اور جنوبی پنجاب کے علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں اور دھند کے باعث ملتان خانیوال موٹروے بند کر دی گئی۔موٹروے پولیس کے ترجمان نے ڈرائیوروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو سے تین روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ اور صبح کے اوقات میں کہر پڑنے کا امکان ہے۔

پنجاب کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر شدید دھند کا امکان ہے۔

کل سب سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی 10 ریکارڈ کیا گیا۔ کوئٹہ اور قلات میں منفی 06 ڈگری سینٹی گریڈ، مری میں منفی ایک، اسلام آباد، پشاور اور سرگودھا میں 3، لاہور میں 5 اور کراچی میں 11 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔