اداکار فیصل قریشی کی بیٹی کی سالگرہ کی تصاویر وائرل

اداکار فیصل قریشی کی بیٹی کی سالگرہ کی تصاویر وائرل
کیپشن: تصویر بشکریہ انسٹاگرام

کراچی :پاکستان کے معروف اداکار اور مارننگ شو کے میزبان فیصل قریشی کی نوجوان بیٹی کی سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔

8de2a0c4c6785f15b7d44cc46cf614f9

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈراموں کے چاکلیٹی ہیرو اور مارننگ شو کے میزبان فیصل قریشی نے پہلی شادی18 سال کی عمر میں کی لیکن 3 سال بعد ہی علیحدگی ہوگئی.پہلی بیوی سے ایک بیٹی ہنیش ہیں جو اب بھی فیصل قریشی کے ساتھ رہتی ہے۔

تصویر بشکریہ انسٹاگرام

دوسری شادی24سال کی عمر میں ہوئی لیکن یہ بھی زیادہ دیر نہ چل سکی اور طلاق پر دوسری شادی کا بھی اختتام ہوا۔دوسری بیوی سے ایک بیٹا ہے جو ماں کے ساتھ رہتا ہے۔

تصویر بشکریہ انسٹاگرام

تاہم تیسری شادی ثنا کے ساتھ 2010 میں ہوئی جو ابھی تک قائم ہے۔ تیسری بیوی سے فیصل قریشی کی ایک بیٹی آیات ہے۔

c7ec0556d4c3c84d82137bba93b37d04

گزشتہ دنوں فیصل قریشی کی سب سے بڑی بیٹی ہنیش قریشی نے اپنی دوستوں کے ساتھ سالگرہ منائی جس کے بعد کی تصاویر اپنے انسٹا گرام اکاﺅنٹ پر شیئر کیں۔جن سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کافی پسند کیا جارہا ہے۔