سام سنگ کے "فولڈ ایبل سمارٹ فون گلیکسی F" کی تفصیلات سامنے آگئیں

سام سنگ کے
کیپشن: فوٹؤ بشکریہ آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ ٹیک

اسلام آباد: سام سانگ کمپنی نے دنیا کا پہلا فولڈ ہونے والا موبائل فون گلیسی fمتعارف کروا دیا ہے اور اس کی ریلیز اور قیمت بھی دنیا بھر کے موبائل لوررز کو بتا دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سام سنگ کے گلیکسی ایف کی قیمت کم سے کم 1770امریکی ڈالرز رکھی گئی ہے ۔ جو پاکستانی کرنسی میں تقریباََ2لاکھ 46ہزار سے زائد سے زائد بنتی ہے ۔

سام سنگ کمپنی کے عہدیدار کے مطابق اس کی ریلیز مارچ 2019میں ہوجائیگی ۔سام سنگ کمپنی اس فون کے ساتھ مارچ میں گلیکسی ایس ٹین بھی لانچ کریگی ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سام سنگ نے سال 2019کے دوران 120ممالک میں تقریباََ دس لاکھ گلیکسی سمارٹ فونز بیچنے کا ہدف مقرر کر دیاہے ۔تاہم ان سیٹوں کی قیمت زیادہ ہونے کی وجہ سے ہوسکتاہے کمپنی اپنا ہدف حاصل نہ کر سکے ۔

موبائل فون میں کیا کیا چیزیں ہوں گی جاننے کے لیے ویڈیو دیکھیں 

ایک ٹویٹر صارف نے مستقبل کے موبائل فونز کے بارے میں اپنی ایک ٹویٹ میں ویڈیو شئیر کی۔

(video credit ( Tech Insider